Thursday 18 July 2013

حکومت سندھ کی جانب سے لیاری کی کچھی اور بلوچ آبادیوں کے درمیان دیوار بنانے کے فیصلے پر حق پرست اراکین اسمبلی کا اظہار مذمت


حکومت سندھ کی جانب سے لیاری کی کچھی اور بلوچ آبادیوں کے درمیان دیوار بنانے کے فیصلے پر حق پرست اراکین اسمبلی کا اظہار مذمت



حکومت سندھ کی جانب سے لیاری کی کچھی اور بلوچ آبادیوں کے درمیان دیوار بنانے کے فیصلے پر حق پرست اراکین اسمبلی کا اظہار مذمت
دیوار بنانے کے بجائے مٹھی بھر گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے 
لیاری میں مٹھی بھر گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گرد قابض ہیں جو بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، دستی بم حملوں، قتل و غارتگری، بوری بند لاشوں اور پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قتل سمیت معصوم شہریوں کے گلے کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں میں براہ راست ملوث ہیں
لیاری میں دیوار بنانے کا فیصلہ حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اپنے بنائے ہوئے جال میں بری طرح پھنس چکی ہے
غیر منطقی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ سندھ حکومت آج بھی گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے گریزاں ہے
کراچی :۔۔۔17، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین اسمبلی نے لیاری میں امن قائم کرنے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے لیاری کی کچھی اوربلوچ آبادیوں کے درمیان دیوار بنانے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے حکومت کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت لیاری میں دیوار بنانے کے بجائے مٹھی بھر گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاکرلیاری میں امن قائم کرے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں کچھی اوربلوچ آبادیوں کے درمیان دیواربناکرلیاری کے اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹاناچاہتی ہے اوریہ ثابت کرناچاہتی ہے کہ یہ دوگروپوں کی لڑائی ہے جبکہ پوری دنیااس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں لیاری میں مٹھی بھرگینگ وارکے مسلح جرائم پیشہ دہشت گرد قابض ہیں جوبھتہ خوری،اغواء برائے تاوان،دستی بم حملوں،قتل وغارتگری،بوری بندلاشوں اورپولیس ورینجرزاہلکاروں کے قتل سمیت معصوم شہریوں کے گلے کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں میں براہ راست ملوث ہیں اورجنہوں نے نہ صرف کچھی برادری بلکہ کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لیاری میں دیواربنانے کا فیصلہ حکومتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے جس سے ایسامحسوس ہوتاہے کہ حکومت اپنے بنائے ہوئے جال میں بری طرح پھنس چکی ہے اور جن مسلح دہشت گردوں کووہ مخالفین کوکچلنے کیلئے استعمال کررہی تھی آج وہی دہشت گردخوداس کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں جسے حکومت نہ تو اگل سکتی ہے اورنہ ہی نگل سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں کچھی اوربلوچ آبادیوں کے درمیان دیواربنانے کے غیرمنطقی فیصلے سے ثابت ہوگیاکہ سندھ حکومت آج بھی گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے اوران کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں دیواربنانے کا فیصلہ قطعی غیرمنطقی اورغیرقانونی ہے جسے لیاری کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت لیاری میں امن قائم کرنے کیلئے واقعی سنجیدہ ہے اوراس کی نیت میں کوئی کھوٹ نہیں توحکومت دیواریں بنانے کے بجائے لیاری میں موجودگینگ وارکے مٹھی بھر جرائم پیشہ دہشت گردعناصرکا قمع قلع کرکے لیاری میں پائیدارامن قائم کرے۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری میں حکومت سندھ کی جانب سے دیواربنانے کے فیصلے کانوٹس لیاجائے اورگینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرکے لیاری میں امن قائم کیاجائے اورنقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے خاندانوں کی اپنے آبائی علاقے میں واپسی کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔


No comments:

Post a Comment